بلوچستان: 10 اضلاع میں آج گیس کی فراہمی بند رہے گی

131

بلوچستان کے 10 اضلاع میں آج سوئی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ 

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ،زیارت، ڈیرہ الہیار ،ڈیرہ مراد جمالی، بھاگ، پشین، سبی، مستونگ ، ہیل پٹ ،اوستہ محمد، ڈھاڈر اور قلات میں گیس بند رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے صبح 6 سے دوپہر 1 بجے تک بند رہے گی۔