نمونیا کے وار جاری، مزید 10 کیس رپورٹ

322

پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دس بچے مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے باوجود نمونیا کے کیسز کا سلسلہ نا تھم سکا ، 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں تاحال نمونیا سے متاثرہ 43 سے زائد مریض بچے زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ کے دوران نمونیا سے جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 63 ہوگئی۔