مسوڑھوں کیلیے کولیسٹرول کی دوا بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے

221

واشنگٹن: طبی ماہرین نے ایک تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہےکہ مسوڑھوں کے لیے کولیسٹرول کی دوابھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی ادویہ (اسٹیٹنس) مسوڑھوں کی بیماری (یعنی پیریوڈونٹل) کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹنس میکروفیجز مدافعتی خلیوں میں بدلاؤ لاکر مسوڑھوں کے انفیکشن سے ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ ادویات دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیق میں شامل اسسٹنٹ پروفیسر کے مطابق محققین نے مسوڑھوں کی بیماری کے دوران مخصوص کیفیات کی نقل کی اور اسٹیٹنس متعارف کراتے ہوئے میکروفیج کے ردِ عمل میں بہتری کا مشاہدہ کیا ۔ جس سے یہ بات جاننے کا موقع ملا کہ اسٹیٹنس کی طرح کی ادویات ان بیماریوں جیسی پُر سوزش کیفیات سے نمٹنے میں کس طرح مدد دے سکتی ہیں۔

حالیہ پیریوڈونٹل لٹریچر میں روایتی تھراپی کے ساتھ اسٹیٹنس کے استعمال کے مفید اثرات بتائے گئے ہیں۔ البتہ، اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹنس خاص طور پر میکروفیجز کو متاثر کرتے ہیں جو مسوڑھوں کی بیماری کے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔