این اے 127: عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

160
positive step

لاہور: کے حلقہ این اے 127 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی وفاقی وزیر اطلاعات کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

این اے 127 سے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عطا تارڑ ے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی، پی پی 145 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کیا گیا،محمد یاسر نے لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی۔

انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور متعلقہ منتخب ارکان کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزاروں کی جانب سے اراکین اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل انتخابی عذرداری پرسماعت کرے گا۔