چھ ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو  بے  نقاب کیا، علیمہ خان

229

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان     نے کہا ہے کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بے  نقاب کیا، جب جج انصاف کے لئے  کھڑے نہیں  ہوتے تو انصاف نہیں ملتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوئے وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے، پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو بچانے کے لئے  یہ کیس چلایا جا رہا ہے، سائفر کی 9 کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟