محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ: عالمی بینک نے پہلی قسط جاری کردی

458
loan programs

اسلام آباد: عالمی بینک نے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے 5 کروڑ ڈالر میں سے پہلی قسط کا اجرا کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے طے منصوبے کی پہلی قسط کے طور پر رقم جاری کردی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹائز کرنے کے علاوہ ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت 300 جدید اور خودکار ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے اور3عدد موبائل ویدر ریڈار بھی محکمے کو فراہم کرنا اس منصوبے کا حصہ ہے۔

منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے۔