چیمپئز ٹرافی انتظامات: چیئرمین پی سی بی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات

302
amendments

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

ملاقات میں آئی سی سی وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور تمام دیگر ضروری امور بھی بر وقت مکمل کرلیے جائیں گے۔

انہوں نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔