پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

200
Test matches

میلبرن: آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں رواں برس نومبر میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

پاک آسٹریلیا ایک روزہ سیریز میلبرن میں 4 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں 8 نومبر، تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچ برسبین، سڈنی اور ہوبارٹ میں کھیلے جائیں گے جو بالترتیب 14، 16 اور 18 نومبر کو شیڈول کیے گئے ہیں۔