وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم

413

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چیف سیکریٹری کوتعلیمی اداروں میں غیر حاضر اساتذہ  کی برطرفی کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ  تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ1 ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو  برطرف کرکے رپورٹ پیش کی جائے، اس کارروائی کے بعد بھی اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، بلوچستان میں فی بچے  پر ماہانہ 5 ہزار  625  روپے خرچ کیا جارہا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم  حاصل کرسکتا ہے۔