آئی سی سی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئی

312

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد فروری 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ایونٹ آپریشنز ٹیم جس میں سینئر منیجر سارہ ایڈگر اور منیجر عون زیدی بھی شامل ہیں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے۔

آئی سی سی کا وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا جب کہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ وفد کو آئندہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

آئی سی سی کے وفد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وفد مرحلہ وار لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کا دورہ بھی کرے گا، آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی دورہ راولپنڈی کے دوران وفد کے ہمراہ ہوں گے۔