کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان

575

کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، پولیس کے اعلیٰ افسران اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی واردتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے  علاقے مدراس چو ک سے سمیرا چوک ،صفورہ سے  جی تھری اسٹاپ ،موسمایات سے مدراس چوک کے علاقوں میں ڈکیتیں کی درجنوں وارداتیں کھلے عام ہورہی ہیں،یہ علاقے  غیر محفوظ چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بتدریج اضافہ سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار  ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واراتیں  معمول بن چکی ہیں ، دن اور رات کی تمیز کے بغیر وارداتیں ہورہی ہیں رات کے اوقات جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں نقدی، موبائل موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات کے علاوہ  دکانوں میں ڈکیتی کی واراتیں بھی عام ہوچکی ہیں ,مدراس  چوک کے قریب تازہ ترین واردات میں تین اسلحہ بردار  ڈاکوؤں نے ایل۔پی جی سلینڈر کی دکان ،ارد گرد سبزی پھل والوں اور راہ گیروں  سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، اس دوران ارد گرد کے دکانداروں نے پتھراؤ  کیاتو ڈاکوؤں  نے اسٹیٹ پانچ فائر کیے ، لوگوں کی خو ش قسمتی  تھی جو محفوظ  رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تین افراد کئی دنوں سے اس علاقے میں لوٹ مار کر رہے ہیں،ہمیں لگتاہے کہ ان وارداتوں میں ں مقامی پولیس والے بھی شامل ہیں ۔

شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان ،چیف جسٹس سندھ، ڈی جی رینجرز ،وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ  شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز سے چھٹکارا دلوایا جائے اور جرائم میں ملوث ملزمان اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔