پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، کور کمانڈر کراچی

267

کراچی :کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے) کمپلیکس پر حملے  میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کیلئے پی این ایس شفا پہنچے، جہاں انہوں نے جوانوں کی خیریت معلوم کرتے ہوئے صحت یابی   کے لیے دعا کی۔

جوانوں کی عیادت کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ قوم اپنے دلیر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں، ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد اپنے  مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

خیا رہے کہ گزشتہ روز بی ایل اے کے 8 دہشتگردوں نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں گھسنے کی کوشش کی اور کمپلیکس کے قریب دھماکا بھی کیا جس کے بعد مسلسل فائرنگ شروع کر دی ، تاہم، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور جوابی کارروائی کر کے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔