اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل چیمپئن بن گئی، ملتان سلطانز کا آخری بال تک مقابلہ

372
winner

کراچی: پی ایس ایل کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ میگا ایونٹ کی چیمپئن بن گئی جب کہ ملتان سلطانز نے آخری بال تک کامیابی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ کی تیسری مرتبہ ٹرافی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز کو فائنل میں 2 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملتان سلطانز کا دیا گیا 160 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری بال پر حاصل کیا گیا جب کہ اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس میں اس ٹیم نے 20 اوورز مکمل کھیل کر 159 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 57، افتخار احمد نے 32 اور محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ خوشدل شاہ 11 رنز ، یاسر خان، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر 6 ، 6 رنز ، جانسن چارلس 4 رنز اور عباس آفریدی 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ کرس جورڈن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان نے بھی 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 2016ء اور 2018ء میں بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیت کر ٹرافی حاصل کر چکی ہے۔