دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

181

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد  کاکہنا ہے کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوورکرنے کامنصوبہ بنایا ہے، دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔

میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے گورنر اسٹیٹ بینک  نے کہا کہ حکومت کومالی سال کے بقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالرکی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے،مالی سال 24 کی مجموعی بیرونی مالی ذمےداریاں 24.3 ارب ڈالر ہیں، جس میں اب تک  13.5 ڈالر کا قرض ادا کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں عدم اتفاق کی وجہ سے ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے، معاملات طے پانے کے بعدپاکستان کوقرض کی مدمیں پہلی کھیپ مل جائے گی۔