راکٹ پمپ سے ہدف کو 37 بارلگاتار نشانہ بنانے کا ریکارڈ

350

آئیڈاہو: امریکا کے ایک شخص نے پمپ راکٹ سے ہدف کو 37 بار لگاتار نشانہ بنا کر ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ رش نامی امریکی شہری کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے، ڈیوڈ رش نے 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔

سیریل ریکارڈ ساز نے کہا کہ ان کے صاحبزادے کو تحفے میں ملنے والے راکٹ نے ان کو پمپ راکٹ کی مدد سے لگا تار ہدف کو نشانہ بنانے کے ریکارڈ کی جانب راغب کیا، بیٹے کے کھلونے کے ساتھ آنے والا ڈائنو سار راکٹ سے درست نشانہ نہیں لگ سکتا تھا اس لیے انہوں نے بہتر نشانے کے لیے سلنڈریکل راکٹ خریدے۔