پنجاب میں صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان

377
Announcement

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کا لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فنڈ کی رقم میں تاریخ ساز اضافہ صوبائی حکومت کی صحافی دوستی کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ نے صحافت اور اس سے منسلک میڈیا پرسنز کو صرف وعدوں پر نہیں رکھا۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت میڈیا اور میڈیا ورکرز کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے، فنڈز بیروزگار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے، فنڈ شہید یا وفات پا جانے والے میڈیا ورکرز کے خاندانوں کی کفالت کیلئے استعمال ہوگا۔