ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی

262

کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی،  جس پر  انہوں نے ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی وجہ سے منع کردیا۔

خیال رہے کہ ڈیرن سیمی  اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔