پنجاب میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک لانے کا فیصلہ

272

لاہور: صوبائی وزرا ئے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ اور اسٹیک ہولڈرز سے پلان مرتب کرلیے گئے،  پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام اسپتال اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی۔

 پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا،  پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام اسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے آخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔