پولیس کی تحویل میں موجود چرس چوہے کھا گئے

378

کویت: شہر لوزیانہ اوورلینز  میں قائم پرانے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کی تحویل میں موجود چرس چوہے کھا گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت میں چوہے،لال بیگ ودیمک کاراج ہے،  پولیس نے ایک کارروائی میں بڑی مقدار میں ملزموں سے چرس برآمد کی تھی، جسےوقتی طورپر محفوظ کرنے کے لیے پرانے ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تھا، لیکن کچھ ہی ماہ بعد جب پولیس ہیڈکوارٹر کے متعلقہ کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ سارے چرس کے تھیلے چوہوں نے کترے ہوئے ہیں۔

پولیس چیف نے ہیڈ کوارٹر کی ابتر حالت کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ عمارت 1968 ء میں بنائی گئی تھی، محکمہ پولیس عارضی طور پر کسی اور مقام پر منتقل ہونے کی منظوری مانگ رہا ہے جبکہ نئے ہیڈ کوارٹر کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، موجودہ ہیڈکوارٹر کا حال جراثیم کش اسپرے کی کمی اور چوہوں کی بہتات ہے۔