روس میں ریموٹ ووٹنگ سسٹم پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے

353

ماسکو: روس کے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ نظام پر تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار سائبر حملوں کو روک دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سینٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پام فیلووا نے کہا کہ سائبر حملوں کا رخ بنیادی طور پر ووٹنگ پورٹل کی طرف تھا، ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے مانیٹرنگ پورٹل کے خلاف کئی لاکھ حملے کیے گئے، جنہیں ناکام بنانے کامیاب رہے ہیں۔

ماسکو میں الیکشن آبزرویشن کے پبلک ہیڈ کوارٹر کے سربراہ وادیم کووالیف نے کہا کہ ماسکو کے انفارمیشن سسٹم پر سائبر حملوں کا سراغ امریکا اور برطانیہ سے ملتاہے،

خیال رہے کہ  روس میں15 سے 17 مارچ تک ہونے والے 8 ویں صدارتی انتخابات کے لیے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ پہلی بار ملک کے کچھ حصوں میں متعارف کرائی گئی ہے۔