پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی پرائیویٹائزیشن کی تیاریاں تیز

371
uniform

راولپنڈی: پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی پرائیویٹائزیشن کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی پرائیویٹائزیشن اور انہیں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ نظام کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے حوالے سےرپورٹ میں کہا گیا ہےکہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں مستقل اساتذہ کی کمی والے سرکاری اسکولوں کو فوری طور پر پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے زیر انتظامات کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ نے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر ایسے اسکولوں کی فہرستیں طلب کی ہیں۔

اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں جس میں کلاس رومز، اسٹاف روم، ہال، بند کمرے، عمارت کا کل رقبہ، اور اندراج شدہ طلبا و طالبات کی تعداد شامل ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ کی تنظیموں نے نجکاری کے منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے اور نئے اساتذہ کی فوری بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔