پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

440
Senate seats in Punjab

لاہور: پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سات جنرل نشستوں پر 17 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جن میں طلال چوہدری ، محسن نقوی ،محمد اورنگزیب اعجاز منہاس ،ولید اقبال ،وسیم شہزاد اور احد چیمہ ،پرویز رشید،حامد خان شامل ہیں۔

خواتین کی دو نشستوں پر کل پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جن میں صنم جاوید ،فائزہ احمد،انوشے رحمان شامل ہیں۔اسی طرح ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد اورمصطفیٰ رمدے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اقلیتی نشست پرطارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔