خلا میں جانے کے شوقین افراد کو ناسا کی جانب سے درخواست دینے کی ہدایت

373

واشنگٹن: ناسا نے خلا میں جانے کے شوقین افراد کو درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے طابق امریکی خلائی ادارے نے ایسےافراد کو درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جو خلابازی کے لیے زمین کے مدار سے باہر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ناسان کی جانب سے خواہش مند شہریوں کو مستقبل کے مشنز میں شامل کیا جائے اور اس کے لیے انہیں 2 اپریل تک درخواستیں جمع کروانے کا وقت دیا گیا ہے۔

خلا میں کے شوقین افراد اس مشن کے ذریعے چاند یا اس سے آگے کا سفر کر سکیں گے۔

ناسا میں جمع کروائی گئی درخواست 10 نئے خلاباز گریجویٹس کی جانب سے ابتدائی 2 سال کی تربیت مکمل کرنے کے ساتھ مشروط ہوگی۔ اس حوالے سے ناسا کا کہنا ہے کہ خلاباز بننے کے لیے درخواست دہندگان کو امریکی شہری ہونا چاہیے جس کے پاس پہلے سے ہی کسی تسلیم شدہ ادارے سے انجینئرنگ، بائیولوجیکل سائنس، فزیکل سائنس، کمپیوٹر سائنس یا ریاضی میں ماسٹر ڈگری اور ڈاکٹریٹ ڈگری ہو جبکہ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبے میں دو سال کا تجربہ بھی ہو۔