طاقت کا مظاہرہ: ایک شخص نے ایک ہی دن میں 3 ورلڈ ریکارڈز بنالیے

372

کیف: جسمانی طاقت کا بہترین مظاہرہ کرنے سے ایک دن میں ایک ہی شخص نے 3 ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرین کے ایک شہری نے اپنی جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرکے ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈز اپنے نام پر درج کروا لیے۔

ڈاڑھی، دانتوں اور گردن کے ذریعے سے اپنی جسمانی قوت کا عملی مظاہرہ کرکے یوکرینی شہری ڈمیٹرو ہرونسکی نے 3 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا لیے۔

یوکرینی شخص نے اپنی ڈاڑھی کی مدد سے جان لگا کر ایک بھاری بھرکم گاڑی کو کھینچا جس کا وزن 2 ہزار 580 کلو گرام تھا۔ دوسرا ریکارڈ انہوں نے اپنی گردن سے زور لگا کر 7 ہزار 760 کلو وزنی ٹرین کو کھینچ کر بنایا اور اسی طرح تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے اپنے دانتوں کی مدد سے قوت دکھا کر 7 گاڑیاں کھینچ کر درج کروایا۔

ڈمیٹرو ہرونسکی نے اس سے پہلے 4 سال قبل (2019ء میں) ڈاڑھی سے گاڑی کھینچنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ ریکارڈ قائم کرنے میں ناکام ہو گئے تھے اور تب ان کی ٹھوڑی سے بال اکھڑ کر الگ ہو گئے تھے۔