گوگل نے پاس ورڈ سیکورٹی الرٹ متعارف کرادیا

470

سان فرانسسکو: گوگل کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے پاس ورڈ سیکورٹی الرٹ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے نیا پاس ورڈ سیکورٹی الرٹ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے سے گوگل کےصارفین سائبر حملہ کرنے والوں سے محفوظ رہیں گے۔

نئے الرٹ سے متعلق تفصیل میں گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاس ورڈ بوسٹ فارم گوگل سیکورٹی اپ گریڈیشن کے تسلسل میں جاری کیا جا رہا ہے، جسے سب سے پہلے ایپل (آئی فون) اور کمپیوٹر کے صارفین کے لیے دستیاب کیا جائے گا، تاہم رواں ماہ (مارچ) کے آخری ہفتے میں یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

نئی اپ ڈیٹس کے تحت گوگل کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو پاس ورڈ کے کمزور ہونے، غیر محفوظ ہونے یا کسی بھی طرح سے مشتبہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔