دہشت گرد حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا

320
The funeral prayers

بنوں : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت دیگر سپاہیوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر، حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی راجا، سپاہی سجاد اور سپاہی ناصر کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ انجم ریاض سمیت عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کا آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔