سیاست کی آڑ میں عدم استحکام لانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

309
There will be no concession

لاہور: وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارے یہاں بڑھ جاتی ہیں، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ہم کریک ڈاون کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں، جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے ، پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے  وہ انہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے  استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔۔