سالانہ اجتماعِ کارکنان: اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ذمہ داران کا اعلان

439

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ  کراچی کا سالانہ اجتماعِ کارکنان برائے سالانہ منصوبہ بندی جامع مسجد رضوان (فیڈرل بی ایریا) میں منعقد ہوئی ، جس میں شہر قائد کے ذمہ داران کا اعلان کیا گیا۔

سالانہ اجتماعِ کارکنان برائے سالانہ منصوبہ بندی کے پروگرام میں  شہر بھر سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی ، جنہوں نے ذمہ داران کے منتخب ہونے کے بعد اُن کو استقامت کی دعا دی، نو منتخب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی “حافظ آبش صدیقی ” نے کارکنانِ جمعیت کے سامنے سالانہ منصوبہ بندی پیش کی اور رواں سال کے اہداف اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

مقامی مجلسِ شوریٰ نے سیشن کے لئے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کے ایک حصے، وہ ہی جہاں ہے ترا جس کو تو کرے پیدا کو سالانہ تھیم منتخب کیا ہے ۔

ناظمِ کراچی نے اراکینِ کراچی جمعیت سے مشورے کے بعد سیشن 2024-25 کے لئے مندرجہ ذیل ساتھیوں کو ذمہ دار مقرر کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ  معتمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی “حافظ عمّار بن سراج ،

سیکریٹری اطلاعات ابراہیم عادل، نگراں پروفیشنل زون (سرکاری جامعات) “عتیق الرحمٰن ،  نگراں پرائیویٹ زون (نجی تعلیمی ادارے) “عمیر منظور،  ناظمِ زون جنوبی “حمزہ رمضان ،  ناظمِ زون وسطی “اشجع الرحمٰن اثمر،  ناظمِ زون شرقی “خالد صدیقی ،  ناظمِ زون شمالی “فرقان بیگ ، ناظمِ زون غربی “سیّد سمیر الحق”  کو منتخب  کیا ہے۔