پیغام پاکستان مہم میں نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن

228

کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نعمان احسن نے کہا ہے کہ    نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے روشناس کرانے کے لیئے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پیغام پاکستان مہم چلانے کا  فیصلہ کر لیا ہے یہ مہم پورے صوبے  میں چلارہے ہیں اس مہم میں ہمیں نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ڈائریکٹرسندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہاکہ  اس مہم میں کھیل، مباحثے ،مشاعرے، ورکشاپ سمیت مختلف سرگرمیاں ہونگی ،صوبائی ایچ ای سی اس مہم کی سرپرستی کر رہی ہے،ماضی میں صرف جامعات کو ترجیح دی گئی مگر پیغام پاکستان کی چھتری تلے ہم نے دینی مدارس کو بھی لے لیا ہےمدارس اور جامعات کے طلبا کے درمیان رابطوں کو بھی بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مدارس اور جامعات میں زیر تعلیم طلبہ میں جو خلا ہے اسے ختم کیا جائے گا،طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے پیغام پاکستان کی یہ مہم کار آمد ثابت ہوگی،ہم نے سندھ کی سطح پر مختلف پروگرامات ترتیب دیے ہیں ،مدارس اور جامعات کے طلبا ان پروگرامات میں حصہ لینگے ،دشمن ملک مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔