نگراں حکومت کا دور کرپشن اور پیپلزپارٹی حکومت کا تسلسل تھا، حسین محنتی

128
abandoned city

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو مایوس کن و سیاہ دور قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نگراں حکومت دراصل سابقہ پیپلز  پارٹی حکومت کا تسلسل جس کے دور میں عملی طور صوبہ میں ڈاکو راج، سیاہ دور میں مخالفین کے لیے زمین تنگ، نااہلی بدامنی، بدانتظامی، کرپشن عروج پر تھی۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  جسٹس(ر) مقبول باقر میاں مٹھو بننے کی کوشش نہ کریں ان کی آشیرواد سے ہی کراچی سمیت سندھ میں ہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ   سندھ سروس پبلک کمیشن،ایم ڈی کیٹ اور مئٹرک انٹر بورڈ کرپشن گڑھ بنے رہے۔ سندھ کے ذہین نوجوانوں کا حق مار کر مستقبل تباہ کیا گیا۔ ان ہی کے دور میں اسٹیل ملز سمیت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کی بندر بانٹ کی گئی۔بدترین دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر سمیت کراچی میں احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین خاص طور پر جس طرح خواتین پرتشدد اور حوا کی بیٹیوں کی تذلیل وگرفتاریاں کی گئیں وہ نہ صرف انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی بلکہ سندھ حکومت کو ڈوب مرنا چاہئے۔