حب:ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران تصادم، 2 افراد جاں بحق

131

حب:بلوچستان کے شہر حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران تصادم میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوک سینٹر حب میں حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی تھی کہ دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک  ہو گئے۔ جھگڑے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دو گروہوں میں تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اور بیانات اکٹھے کیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔