مچھلی کھانے سے خاتون ہاتھ اور پاؤں سے محروم

510

ہم نے اکثر ایسے واقعات دیکھے ہیں کہ لوگوں کو کسی چوٹ یا بیماری کے بعد اپنے جسم کے اعضاء کو ہٹانا پڑتا ہے، لیکن یہ معاملہ انتہائی حد تک ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ایک شخص کے چاروں اعضاء کو ہٹا دیا گیا تھا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ خاتون لارا مچھلی کھانے سے بیمار ہو  گئیں اور اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوگئی ہیں۔

  غیر ملکی رپورٹس کے مطابق خاتون نے تلپیا مچھلی کھائی تھی جسے بدقسمتی سے کم پکایا گیا تھا اور اس میں ایک قسم کا بیکٹیریا موجود تھا۔ مچھلی کھانے کے بعد خاتون نے دیکھا کہ اس کی انگلیاں اور ہونٹ کالے ہوچکے ہیں اور جب تک وہ ڈاکٹر کے پاس گئی اس کی حالت مزید بگڑ چکی تھی۔ ڈاکٹروں  نے خاتون کو زندہ رکھنے کے لیے طبی طور پر کوما میں ڈال دیا تھا۔ اُن کے گردے نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد اُن کی سرجری کرانی پڑی اور ان کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے گئے۔