این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن میں پی پی امیدوار کی توڑ پھوڑ، وڈیو وائرل

581

کراچی: عام انتخابات میں حلقہ این اے 242 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر اوباش افراد کے ساتھ مل کر ویلیڈ باکس  کی توڑ پھوڑ کردی، جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے  کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قادر مندوخیل این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن ایم ایچ بلدیہ گرلز کالج میں غنڈہ گردی  کرتے ہوئے پولنگ بوتھ میں گھس کر  انتخابی سامان اور بیلٹ باکسز کی توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے تمام ووٹ زمین پر بکھر گئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی امیدوار قادر مندوخیل نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا  تھا، متعلقہ ریٹرننگ افسر فوری کارروائی کریں، قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔