انتخابات کیلئے  بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل،  4 فروری تک ترسیل مکمل کرنے کا اعلان

182

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا ہے کہ  قومی و صوبائی تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی 4فروری تک تمام حلقوں میں ترسیل مکمل کرلی جائے گی ترسیل کا 85 فی صد کام مکمل کرلیا گیا راولپنڈی اسلام آباد سمیت31 قریبی حلقوں میں یی ترسیل ہونا باقی ہے قانون کے مطابق محفوظ ترین کاغذ استعمال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ای سی پی کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ  7فروری کی صبح ملک بھر میں  تمام پیرازائینڈنگ افسران  کو بیلٹ پیپرز سپرد کردیئے جائیں گے  5اور 6فروری کو آراوز اور ڈی آر واز کے دفاتر میں  بیلٹ پیپرز کو تھیلوں میں بند کرنے کاکام مکمل کرلیا جائے گا اور پولنگ اسٹشنز کو ترسیل شروع ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ  پرنٹنگ حساس معاملہ ہے ،ہم نے ووٹر کا حق ان کے قریب پہنچانا ہے،14 جنوری سے لے کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی، اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں قومی اسمبلی کیلئے سبز صوبائی اسمبلی کیلئے سفیدتین پرنٹنگ پریسز میں چھپائی ہوئی۔