ایرانی صدر کی کراچی آمد: ریلوے انتظامیہ کی اہم ہدایات جاری

129
self-reliance project

کراچی:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد پر پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ شہرِ قائد سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینیں 2 منٹ کا اسٹاپ کریں گی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے یہ اقدام مسافروں کی سہولت کے لئے کیا ہے، ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر ٹرین 2 منٹ کا اسٹاپ کریں گی، راستے بند ہونے کے باعث یہ سہولت صرف 23 اپریل 2024 کے لیے مہیا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے اور مزار قائد اور اطراف میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، ایرانی صدرکی آمد پر پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایرانی صدر کی کراچی آمد پر مقامی ہوٹل موون پک 22 اپریل سے 24اپریل تک حکومتی تحویل میں ہوگا، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق 22 اپریل سے 24 اپریل تک کی جانے والی بکنگ منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ہوٹل میں موجود تمام دکانیں بھی بند رہیں گی۔