میئر کراچی سیکٹر 3 نارتھ کراچی کے سیوریج کے مسائل حل کروائیں، محمد یوسف

197
forgotten

 کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاﺅن محمد یوسف نے میئر کراچی و چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مرتضی وہاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیکٹر 3 نارتھ کراچی کے پانی اور سیوریج کے مسائل حل کروائیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاﺅن نے کہاکہ ترجیحی بنیادوں پرنارتھ کراچی سیکٹر 3 میں پانی اور سیوریج کی لائن فوری طور پر مرمت کی جائے کیونکہ سیوریج کا مسئلہ غیر معمولی صورت اختیار کرچکا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ الحمید پیمپنگ اسٹیشن سے سپلائی ہونے والا پانی لائن کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام کو لا تعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے محمد یوسف نے کہاکہ گزشتہ چالیس سال سے مخدوش پائپ لائن عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے جبکہ گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔