پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، فضل الرحمن

273
state is sinking

ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ  مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہے،  پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

مولانا فضل الرحمن  نے کہاکہ   پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا،  پی ٹی آئی مغرب کی نوکری کر ے لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچے، جھوٹ بولتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کیلیے کھڑا ہے، بانی پی ٹی آئی  پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے،  اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی؟