میرے مہنگائی پر بولنے کی وجہ سے مجھے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا، دانیال عزیز

359

ظفر وال: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں پریشان ہیں، میرے مہنگائی پر بولنے کی وجہ سے مجھے ٹکٹ نہ ملنے کی سزا ملی ہے۔

دانیال عزیز نے کہاکہ  مہنگائی کا ذمہ دار احسن اقبال ہے، جس نے خود اعتراف کیا ہے کہ میری ٹیم کی غلطیاں تھیں، میں نے پہلے ایم ایل اے آزاد کشمیر کے الیکشن میں کہا تھا کہ مہنگائی کا ریلا آ رہا ہے، یہ مہنگائی ان لوگوں سے کنٹرول نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ  مہنگائی کو روکنے کے لئے ہمیں ایک چوکیدار کی ضرورت ہے، حلقے کی عوام نے مجھے چوکیداری دیدی تاکہ میں مہنگائی کرنے والوں کا پیچھا کرتا رہوں، اس حلقے میں سب اپنا اپنا ووٹ مانگ رہے ہیں، کیا میرے علاوہ مہنگائی کے خلاف کوئی بول رہا ہے، مہنگائی کو روکنے کے لئے میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، مہنگائی سے میں خود تنگ آچکا ہوں عام آدمی کا کس طرح گزارا ہو رہا ہوگا؟