عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتا تو بانی پی ٹی آئی کو بچانے کا الزام لگ جاتا، مولانا فضل الرحمن

276
intolerable

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام آباد (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بجائے عوامی طاقت سے پی  ٹی آئی حکومت گرانے کے حامی تھے،  جب ملکی صورتحال کا ادراک ہوا تو پھر سیاستدانوں سے رابطے کیے گئے مجھ سے بھی رابطہ کیاگیاکہ عدم اعتماد کی طرف جائیں مگرمیں نے انکار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن  نے کہاکہ  30کے قریب لوگ ٹوٹے، پی ٹی آئی اتحادی الگ ہوئے میں اس وقت ساتھ نہ دیتا تو الزام آتا کہ بانی پی ٹی آئی کو میں نے بچا لیا، عدم اعتماد کے بعد جے یوآئی ساتھ نہ دیتی تو سارا کھیل خراب ہوجاتا۔

انہوں نے کہاکہ  عدم اعتماد کے بعد جے یوآئی ساتھ نہ دیتی تو شہبازشریف وزیراعظم نہ بنتے سربراہ پی ٹی آئی سے بچانے کیلئے عدم اعتماد کو قبول کیا ورنہ میری رائے نہیں تھی جب سب ایک سائیڈپرہوگئے توہم تنہارہ گئے مگرکھیل خراب کرنے والے نہیں۔