الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی

395
postponing

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ای سی پی فہرست کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)صدر عبدالقیوم بزنجو اور عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

فہرست کے مطابق مسلم لیگ(ق)چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی صدر اختر مینگل، نیشنل پارٹی صدر عبدالمالک اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیر پاو کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

ای سی پی فہرست کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللہ پیر پگارا اور تحریک لبیک پاکستان امیر سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔فہرست کے مطابق تحریک انصاف پارلیمنٹیرین چیئرمین پرویزخٹک، استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان، متحدہ قومی موومنٹ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور نیشنل ڈیموکریٹکگ موومنٹ صدر محسن داوڑ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔