آئی ٹی گریجویٹس اور ہنر مند افرادی قوت کو تیار کرنا ناگزیر ہے، صدر مملکت

403
institutions

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں فاصلاتی اور آن لائن نظام تعلیم کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی گریجویٹس اور ہنر مند افرادی قوت کو تیار کرنا ناگزیر ہے، معاشرہ تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کو ان کی اہلیت کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرے۔

صدر مملکت کہا کہ یونیورسٹیوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہئے، طلبا کو جدید ٹیکنالوجی میں تعلیم کی فراہمی کے لئے آن لائن ایجوکیشن کو بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں غربت کم اور صحت کی صورتحال بہتر ہوگی، ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حالات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم اہمیت کی حامل ہے۔