بلدیاتی انتخابات کی طرح دھاندلی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے، حافظ نعیم

473

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات میں ان سے قبل جو الیکشن کمشنر تھے ان کی طرح پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کی طرح دھاندلی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن کے آزادانہ ، صاف اور شفاف کرانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور سیاسی و پارٹی گورنر کی موجودگی اور انتظامیہ سے سرکاری افسران کو آر اوز ڈی آر اوز تعینات کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ شفافیت کا تقاضا ہے کہ عدلیہ سے آر اوو دی آر او لینا نا گزیر ہے، صوبائی الیکشن کمشنر نے جماعت اسلامی کے وفد کو الیکشن صاف ، شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

 بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمشنر نے جو وعدے کیے ہیں ان کا پاس رکھیں گے اور جن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا محدود آپشن کھلا ہے لیکن کسی بھی ایسی پارٹی سے نہیں کریں گے جو کراچی کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے ۔