جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر بلوچستان کو حقوق دلائیگی، لیاقت بلوچ   

327

کوئٹہ: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہےکہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل جوں کے توں ہیں، عوام الناس حقوق سے محروم ہے، سیاسی بے وفائی کی لہر زوروشورسے جاری ہے،حکمرانوں اور مقتدرقوتوں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی، نااہل بے وفا حکمرانوں کی وجہ سے وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گئے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  بلوچستان میں ماؤں کے  جگرگوشے لاپتہ ہیں، زراعت تباہ ہےوسائل اوربارڈرٹریڈپرمافیازمسلط ہیں، جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر بلوچستان کوخوشحال ،عوام کو حقوق دلائیگی، جماعت اسلامی اپنی فلاحی انقلابی منشور ،انتخابی نشان اورکارکردگی کی بنیاد میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی سیاست میں عوام کے بجائے وقتی مفاد، ذات وپارٹی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہیں، اب توالمیہ ہے کہ سیاسی مذہبی پارٹیاں بھی تقسیم درتقسیم کا شکار اور دھڑوں میں بٹ گئی ہیں ۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  کا کہنا تھا کہ  سیاسی پارٹیاں اسٹبلشمنٹ کے ہاتھ کی گھڑی نہ بنے، عمران خان کو بھی اسٹبلشمنٹ اقتدارمیں لائی اور پھر اختلاف  کرکے گردن سے پکڑ کر باہر کردیا۔