غزہ کی حمایت میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے ترک رکن پارلیمنٹ انتقال کرگئے

400

انقرہ: پارلیمنٹ میں غزہ کی حمایت میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے ترک رکن پارلیمنٹ حسن بتمیز انتقال کرگئے۔
سعادت پارٹی سے تعلق رکھنے والے ترک اپوزیشن پارٹی کے قانون ساز حسن بتمیز نے 12 دسمبر 2023 کو پارلیمنٹ میں ایک تقریر میں اسرائیلی مظالم اور حکومت کی پالیسی پر تنقید کی اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے تھے۔

حسن بتمیز کی تقریر کے آخری الفاظ یہ تھے کہ ” اگر ہم خاموش رہیں گے تو تاریخ خاموش نہیں رہے گی،حتیٰ کہ اگر تاریخ خاموش رہی تو سچ خاموش نہیں رہے گا۔اگر آپ انے ضمیر کے عذاب سے بچیں گے تو تاریخ کے عذاب سے نہیں بچ پائیں گے،اگر آپ تاریخ کے عذاب سے بھی بچ گئے تو یاد رکھیں کہ آپ اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔

حسن بتمیز نے اپنے خطاب میں نہ صرف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی بلکہ انہوں نے اپنے خطاب میں رک صدر رجب طیب اردگان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “آپ جہازوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دیتے ہیں، اور آپ اس سے بے شرمی سے تجارت کہتے ہیں۔ آپ اسرائیل کے ساتھی ہیں،”

حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے حسن بتمیز ایک بچے کے باپ تھے،انہوں نے قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی،وہ متعدد اسلامی اداروں کے لیے کام کر تے تھے اور سینٹر فار اسلامک یونین ریسرچ کے چیئرمین بھی تھے۔