آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا

265

 لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کا موسم سرد اور خشک ریکارڈ کیا جارہا ہے،شہر میں  صبح سویرے ہلکی دھند کے ڈیرے ،فضائی آلودگی کے بادل بھی چھٹ نہ سکے۔

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا،شہر کی فضا میں آلودگی کی اوسط شرح  210 ریکارڈ کی جارہی ہے،شارع قائد اعظم پر ایرکوالٹی 269 سے تجاوز کرگیا۔

 ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 294 ،پولو گرانڈ کینٹ کے علاقے کا  222 فیروز پور روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔پنجاب حکومت نے تمام شہریوں کو ماسک کا استعمال  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 دوسری جانب کراچی میں بھی صبح سویرے دھند کے ڈیرے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حررات 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔