انسان جیسے دانت رکھنے والی عجیب و غریب مچھلی تالاب سے برآمد

599

اوکلاہوما: امریکا میں ایک تالاب سے عجیب و غریب مچھلی برآمد ہوئی ہے، جس کے دانت انسانوں جیسے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک امریکی بچے نے اپنی والدہ کو آواز دیتے ہوئے بلایا کہ اس نے تالاب میں ایک ایسی مچھلی دیکھی ہے، جس کے دانت انسانوں جیسے ہیں۔

گیارہ سالہ گھبرائے ہوئے  بچے نے اپنی والدہ کو بتایا کہ یہ عجیب مچھلی کہیں اور سے ان کے تالاب میں داخل ہوئی ہے کیونکہ یہ پہلے یہاں موجود نہیں تھی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دراصل پیکومچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مچھلی جنوبی امریکا میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔

چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا لیکن بعد میں ماہرین نے کہا کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اور انہیں تلف کرنا ہی بہتر تھا۔