عام انتخابات2024: پاک فوج کی خدمات مانگ لی گئیں

510
Services

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں۔ سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ عام انتخابات کیلئے پانچ لاکھ اکانوے ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار درکاردستیاب ہیں صرف تین لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو دس خط میں دو لاکھ ستتر ہزار پانچ سو اٹھاون سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی نشاندہی کا کہا گیا ہے پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کےانتظامات کئےجائیں ۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 8فروری 2024 کے عام انتخابات پر امن و امان یقینی بنانے کے مشن کے حوالے سےسیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔خط میں بتایا ملک میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکار درکار، دستیاب ہیں صرف 3 لاکھ 28 ہزار 510 میں سے2لاکھ 77 ہزار 558 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے ۔پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج اوردیگر اہلکاروں کی تعیناتی کےانتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مطلوبہ نفری کی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے 7 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے خط میں کہا گیا ہے الیکشن کیلئے وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار اہکاروں کی ضرورت ، دستیاب صرف 4500 ہیں ایف سی ،رینجرز اور اے جے کے پولیس کے1500،1500اہلکار فراہم کیئے جائیں ۔

پنجاب میں ایک لاکھ 69ہزار110 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے ضرورت 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی کمی ہے ایک لاکھ 8ہزار 5سو دستیاب ہیں۔کے پی میں درکار ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کے مقابلے میں دستیاب ہیں 92 ہزار 360 ہیں جبکہ56ہزار 717 نفری کی کمی ہے سندھ میں ضرورت ایک لاکھ 23ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی ہے جو موجود ہیں ایک لاکھ 5ہزار ہیںدیگر 33ہزار 462 اہلکاروں کا انتظام کرنا ہوگا ۔ بلوچستان میں موجود ہیں 18 ہزار 150 سیکیورٹی اہلکار درکارہیں 31 ہزار 919 موجود ہیں جبکہ 13 ہزار 769 اہلکاروں کی کمی ہے ۔