ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت

281

لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کے اشتہاری ہونے  پر کارروائی  اورنگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی اور مونس الہی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامے کے مطابق وزیر خارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں ہے،تحریری حکم کے مطابق مونس الہی کے اشتہاری کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی۔