اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست قرار دینے کی قراردار منظور

149

نیویارک:متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد ، قرارداد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی جبکہ  رائے شماری  میں 25 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں ، فلسطین کو مکمل رکن بناتغ کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس موضوع پر قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطینی کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کھٹائی میں پڑ گیا، امریکہ اسرائیل کا ازلی سرپرست اور سب سے بڑا اتحادی ملک ہے، اس ناطے امریکہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سات ماہ کے دوران بھر پور انداز میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کر دہ اس قرار داد کے مسودے کی مذمت کی ہے، اسرائیلی سفیر  نے کہا  اس قرار داد کی منظوری کی صورت میں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت اور حقوق مل جائیں گے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو گی۔