پی ایس ایل9، یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ لے لیا

236

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو لے لیا۔

گزشتہ دنوں سے جاری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز کے مابین ٹریڈ مکمل ہوگئی، جس کی تصدیق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آفیشنل ٹوئٹر (ایکس)اکاؤنٹ پر بھی کردی گئی ہے۔

 فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا تاہم تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔